ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو کے توکوٹو میں اسکوٹر اور کار کی ٹکر : پچھلی سیٹ پر سوار خاتون ہلاک

منگلورو کے توکوٹو میں اسکوٹر اور کار کی ٹکر : پچھلی سیٹ پر سوار خاتون ہلاک

Thu, 20 May 2021 13:20:38    S.O. News Service

اُلال:20؍ مئی (ایس اؤ نیوز)توکوٹو کے فلائی اوور برج پر اسکوٹر اور کار کے درمیان آپسی تصادم کے نتیجےمیں اسکوٹر پر سوار عورت شدید زخمی ہوکر جائے وقوع پر ہی  ہلاک ہونےکا واقعہ جمعرات کو پیش آیا ہے۔

مہلوک عورت کی شناخت آشریہ کالونی کی وسنتی نائر (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وسنتی صبح  اپنے جپن موگیر میں مقیم اپنی والدہ کی طبیعت دیکھنے اپنی بیٹی کے ساتھ اسکوٹر پر جارہی تھی اسی دوران  سامنے سے آنے والی ایک کار نے ٹکر دے دی۔ جس کےنتیجےمیں حادثہ پیش آیاہے۔

بتایا گیا ہے  کہ تلپاڑی کی طرف  جانے والی ایک  کار  توازن بگڑ گیا اور وہ  ڈوائیڈر سےپھلانگ کر دوسری سمت میں آکر  اسکوٹر کو ٹکر مار دی   تیز رفتار ٹکردینے کے نتیجےمیں اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار وسنتی شدید زخمی ہوکر نیچے گرپڑی اور وہیں آخری سانس لی۔ اسکوٹر چلانے والی وسنتی کی بیٹی شریجا شدید زخمی ہونےکے بعد اسپتال میں زیر علاج ہے۔ معاملےکو لےکر پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: